Advertisement

پی ڈی ایم ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف تحریک چلا رہی ہے ، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف تحریک چلا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مہنگائی ناقابلِ قبول ہے ، ہمیں نواز شریف کے دور کی قیمتیں چاہئیں۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں ملک گندم اور چینی کی پیداوار میں خود کفیل تھا ، موجودہ نااہل حکومت کی وجہ سے ہمارے دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہوئے ، دیرینہ دوست چین بھی آج ہم سے ناراض ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ محمود آباد نالے کی اطراف لوگوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کے پاس پیسے ہیں ان کا فرض ہے کے نسلہ ٹاور کے مکینوں کی مالی امداد کریں ، حکومت اور عدالت ان کے خلاف بھی کارروائی کرے جنہوں نے یہ جگہ فروخت کی ، کراچی کی دو بڑی جماعتوں اور حکومتی اداروں کے افسران نے بھی چائنہ کٹنگ کی ہے۔

Advertisement

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ایک وقت ایسا تھا کے لوگ گھروں میں بیٹھ کے چائنہ کٹنگ کرتے تھے ، نسلہ ٹاور کا پلاٹ جب الاٹ کیا گیا اس وقت ادارے کہاں تھے ، قانون جس نرم روئیے سے بڑے لوگوں کو ڈیل کرتاہے اسی طرح عوام کے ساتھ بھی نرم رویہ اختیار کرے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کی طرف سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں ، یہ معاملہ بہت سنگین ہے ، ملک کے قانون کے مطابق جس کے پاس گھروں کی دستاویزات ہوں اس کو بے گھر نہیں کیا جاسکتا ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس حوالے سے مکینوں کے ساتھ کھڑے ہوں ، اسلام آباد میں بھی ایک اپارٹمنٹ ہے جس میں پارلیمنٹیرینز رہتے ہیں وہ آج بھی قائم ہے ، یہاں کے مکین کا بھی خیال ہے ، اگر لیز میں کوئی سقم ہے تو اس کی سزا مکینوں کو نہ دی جائے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نسلہ ٹاور کے مکینوں کے ساتھ کھڑی ہے ، اس شہر میں منظم انداز میں چائنہ کٹنگ ہوئی ہے ، یہ غلط ہے غریبوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ان افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی ہے ، بنی گالا کی تو منی ٹریل بھی نہ تھی لیکن لیز ہوگیا اور گجر نالا کے مکینوں کو بے دخل کردیا گیا۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version