Advertisement

لوگ ڈینگی سے مریں یا کورونا سے تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگ ڈینگی سے مریں، کورونا سے مریں یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاﺅ پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں ڈینگی اپنی پیک پر پہنچ چکا ہے اور عثمان بزدار کی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب تک 10 افراد ڈینگی سے ہلاک ہوچکے ہیں، آج لاہور میں 3 افراد ڈینگی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں، وفاق اور پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہی۔

 انہوں نے کہا کہ لوگ ڈینگی سے مریں، کورونا سے مریں یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں ہے، جب سر سے پانی گزرے نالائق حکمرانوں کو ہوش تب ہی آتا ہے، ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومتی عدم دلچسپی ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن میڈیا کہہ رہا ہے ڈینگی کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کے لئے بیڈز کم پڑ چکے ہیں، بزدار حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ مریض ہسپتالوں کی بجائے گھروں میں ہی اپنا علاج کروائیں۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پاک بھارت ٹاکرے پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پاکستان کی جیت کے لئے بہت جذباتی ہوں، کہا جاتا ہے کہ پاکستان کبھی ورلڈ کپ میں بھارت سے نہیں جیتا لیکن آج ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ کرے آج پاکستان کی جیت کا دن ہو، میری خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم آخری گیند تک کھیلے اور بھارت کے خلاف جنگ کرے، جو اچھا کھیلتا ہے وہ جیتتا ہے لیکن دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی جیت سے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آج جیت کر لڈیاں اور بھنگڑے ڈالیں گے کیونکہ بھارت کو شکست دینے کا الگ ہی مزا ہے، پاکستان کرکٹ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version