Advertisement

پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حملے سے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریں اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں چارسدہ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار زاہد، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی، کرم کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید، حوالدار اشفاق اور اسپن وام کے رہائشی 38 سالہ لیوی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔

واقعے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version