Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے ، کابل کیلئے پی آئی اے کی پروازیں معطل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال انتہائی ابتر ہے ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید دس کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، مقبوضہ کشمیر میں چودہ سو سے زائد کشمیریوں پر جعلی مقدمات درج کیے گئے ، بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اقدامات علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا اور اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے ،عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظام کی تصدیق کر چکی ہیں ، بھارت اقلیتوں پر مظالم کا عکس آسام میں ہونیوالے واقعات میں دیکھا جا سکتا ہے ، عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے۔

Advertisement

عاصم افتخار نے کہا کہ صدر مملکت نے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور اہم ملاقاتیں کیں  ،  امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ، کابل میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہے ، معاملے پر پی آئی اے مؤقف دے چکا ہے ، ہمارے سفیر معاملے کو اعلیٰ افغان حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد ترکی میں ہے ، مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان کے مسائل حل ہو سکتے  ہیں ، ایرانی عسکری و سویلین حکام کی پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ، جن میں افغانستان پر بھی بات چیت ہوئی ہے، تاہم سعودی عرب کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ایل او سی پر اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے ، ایل او سی پر کشیدگی میں کمی آئی ہے ، پاکستان ہمیشہ یو این مبصر مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت کا مطالبہ کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version