Advertisement

باغ جناح جلسے میں پیپلز پارٹی قوت کا مظاہرہ کرے گی، فریال تالپور

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ باغ جناح جلسے میں پیپلز پارٹی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور نے باغ جناح جلسہ گاہ میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی باغ جناح میں بڑا جلسہ ہوگا، باغ جناح جلسے میں پیپلز پارٹی قوت کا مظاہرہ کرے گی، پیپلز پارٹی کے ورکرز، بچے، بوڑھے اور خواتین سب شرکت کریں گے، کراچی میں گزشتہ سال بھی بڑا جلسہ کیا تھا، ہمارا کل کا جلسہ گزشتہ جلسے سے بھی بڑا ہوگا۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ جلسے گاہ کے انتظامات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے آگاہی لی ہے، ہمارا ہر جلسے میں آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ کرنے پر افسوس ہے، وفاقی حکومت کی کوشش تو یہ ہونی چاہیے کہ ملکی معیشت بہتر ہو، حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ انکی مدد کرنی چاہیے، مہنگائی ہر طبقے کے لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور نے کہا کہ مہنگائی خصوصی طور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھیں گے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، حکومت ملکی معیشت اور حالات کو بہتر کرنے کے بجائے بد سے بدتر کررہی ہے اور یہ بہت افسوسناک عمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version