Advertisement

پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر مملکت

فرخ حبیب

فرخ حبیب کا ٹوئٹ

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد اور چین کی سسٹر سٹی چنگ داؤ کے درمیان تعاون کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے سفیر، سسٹر سٹی کے مئیر، دونوں ممالک کے حکام  کو اس تقریب میں شرکت پرخوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق، چین کے شہر چنگ داؤ کے مئیر ژاؤ ہاؤزی، کمشنر فیصل آباد بھی تقریب میں شریک تھے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں ممالک کی سسٹر سٹیز کے مابین معاہدے سے صنعتی تعاون، دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون، بزنس ٹو بزنستعاون، کلچراور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہوگا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میری دعوت پر چین کے سابق سفیر یاہو جنگ نے فیصل آباد کے دو روزہ دورے میں کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں، زراعی یونیورسٹی کا دورہ اور دیگر سرگرمیوں کا حصہ بنے اور  جس کا مقصد دو طرفہ تعاون یقینی بنانا ہے، اسی دورے کے دوران میری درخواست پر سسٹر سٹی معاہدے پر کام کا آغاز ہوا اور موجودہ چینی سفیر نونگ رونگ نے اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد صنعتی شہر ہے جہاں بہترین روڈ انفراسٹرکچر، زرعی زمین اور علامہ اقبال اقتصادی زون ہے، فیصل آباد شہر کے ساتھ سسٹر سٹی معاہدے پر پاکستان میں چین اور چین میں پاکستان کے سفیر، میئر اور میونسپلٹی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سسٹر سٹیز معاہدے کو مزید موثر بنانے کے لئے چین کے شہر مئیر ژاؤ ہاؤزی کو پاکستان دورے کی دعوت دیتے ہیں۔

چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں چنگ ڈاؤ اور فیصل آباد سسٹر سٹی کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شریک ہوں، چین، شنگھائی تعاون تنظیم لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن ڈیمونسٹریشن زون اور فیصل آباد اقبال انڈسٹریل پارک کے درمیان تعاون کی یاداشت پر دستخط کی پروقار تقریب کا حصہ ہوں، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی کے تحت، چین اور پاکستان نے صوبوں اور شہروں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے دس سے زائد پیئرز بنائے ہیں، امید ہے کہ چنگ ڈاؤ اور فیصل آباد سسٹر سٹی، تعلقات قائم کرنے کے لیے  دوستی پل کا کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version