Advertisement

ایک وزیر کی کارکردگی مسلسل نالائقی کی بنیاد پر ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایک وزیر کی کارکردگی مسلسل نالائقی کی بنیاد پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نالائق اسے کہتے ہیں جو اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے سکتا، ایک وزیر کی کارکردگی مسلسل نالائقی کی بنیاد پر ہے، بہتر ہے کہ کسی خاتون کو ہوم منسٹری دے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے فریال تالپور کا بڑا خوف ہے، ان ہی کو وزارت دے دیں، خوف کی بنیاد پر شاید سندھ پولیس کچھ کام کر لے، ان میں تواتنا دم نہیں کراچی کے چور چکاروں کو کنٹرول کرسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے احکامات پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے نسلہ ٹاور کا دورہ کیا، خرم شیر زمان نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چیئرمین لیڈر نے سیکھایا ہے کہ ہمیں مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ریلوے کالونی کے متاثرین کے ساتھ پی ٹی آئی کھڑی ہوئی ان کا ساتھ دیا، نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے خون پسینوں کی محنت سے اپنا گھر لیا، ہر انسان کی خواہش ہے کہ اس کا اپنا گھر، اس کی اپنی چھت ہو، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ نسلہ ٹاور کو مسمار نہ کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں ایک شہری ہوں، پی ٹی آئی کا نمائندہ ہوں، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ نسلہ ٹاور کے بجائے اس وقت کے ڈی جی کو مسمار کیا جائے، بقول بلڈر کے سندھ مسلم کے چارجز اس نے ادا کیے، 2007 کے یوسی چیئرمین سیف الدین نے این او سی پر دستخط کیے، 22 ستمبر 2007 میں مصطفی کمال نے پرمیشن دی، عمارت کی تعمیر میں اگر کچھ حصہ غیر قانونی تھا تو اس میں رہائشیوں کی کوئی غلطی نہیں ہے، ہم سمجھتے ہیں اس وقت کے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سزا دی جائے، اس وقت کی انتظامیہ کو مسمار کیا جائے۔

صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ویڈیو میں کہتی ہیں کہ وہ نسلہ ٹاور کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلے گی، پی ٹی آئی کی طرف سے 30 ایم پی اے اپارٹمنٹ ان رہائشیوں کو دے دیئے جائیں، پیپلز پارٹی بھی اپنے ایم پی اے اپارٹمنٹ ان متاثرین کو دے، بلاول بھٹو زرداری کے گھر کے پاس جو بنگلے ہیں وہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کو دے دیے جائیں، زرداری صاحب ایشیا کے سب سے امیر آدمی ہیں، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ زرداری صاحب سے 5 کروڑ روپے نسلہ کے متاثرین کو دے دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اب تک اس بلڈنگ میں کیوں نہیں آئے؟ بلاول زرداری کو وراثت میں جائیدادیں ملیں ہیں، بلاول کراچی کے نعرے لگاتے ہیں، بلاول کراچی کی عوام کے پاس آئیں، ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی بلڈر اس کا ذمہ دار ہے، پی پی کی نالائقی کی وجہ سے نسلہ ٹاور کے لوگ خودکشی کرنے کیلئے تیار ہیں، پی ٹی آئی کے ایم پی اے اپنے ہوسٹل نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو دینے کیلئے تیار ہیں، ہم ایم پی اے لکھ کر دینے کیلئے تیار ہیں، ہمیں نہیں چاہیے وہ اپارٹمنٹ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپشن کا گڑھ ہے، رشوت کے بغیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایک نقشہ پاس نہیں کیا جاسکتا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ یہاں حکومتوں کا سسٹم ہی کرپشن سے چلتا ہے، یہاں یونس اور منظور کاکڑ سسٹم چلتا ہے، یہ نیو یارک میں اپنا اپارٹمنٹ لیتے ہیں، یہ خود کیوں نسلہ ٹاور جیسے پروجیکٹ میں گھر نہیں لیتے، ہمارا مشن انہیں بے نقاب کرنا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا بھی مشن کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نسلہ ٹاور آئیں، متاثرین سے ملاقات کریں، مراد علی شاہ بتائیں کہ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کیلئے کیا کرسکتے ہیں، مراد علی شاہ مالکانہ حقوق کے ساتھ ایم پی ایز کے اپارٹمنٹ نسلہ کے رہائشیوں کو منتقل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیرِ اعظم
گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری دے دی گئی
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version