Advertisement

پنجاب حکومت کمزور طبقوں کی فلاح پر خصو صی توجہ دے رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کمزور طبقوں کی فلاح پر خصو صی توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں کمزور طبقات کی فلاح، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹنے سے دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنورتی ہے، پنجاب حکومت کمزور طبقوں کی فلاح پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دور دراز علاقوں تک بڑھایاجا رہا ہے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام بے آسرا طبقے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا قیام فلاحی مملکت کی جانب بڑھتا ہوا قدم ہے، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کمزور طبقات کیلئے قابلِ قدر کام کر رہا ہے، کمزور طبقات کی فلاح کے لئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو معاونت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سماجی بہبود، افضل چامڑیا، میاں اطہر اور محمد حنید موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version