Advertisement

جام کمال کا ضمیر بھی بتاتا ہوگا کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے، ملک سکندر

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا ضمیر بھی بتاتا ہوگا کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اکثریت نے وزیر اعلیٰ جام کمال کیخلاف عدم اعتماد ظاہر کیا، تحریک عدم اعتماد کے متن میں پہلا لفظ خراب حکمرانی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا ضمیر بھی بتاتا ہوگا کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اگر ایک گھر میں بھی کچھ لوگوں کو تمام سہولیات ہوں اکثریت کی جانب سے اعتماد نہیں ہوگا، حکومت تمام وسائل کی اسودگی کے بروئے کار لائے، قائد ایوان کے فرائض میں شامل ہے کہ تمام اراکین اسمبلی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، جو صوبے کا نظام ہے اس میں خرابی پیدا نا کریں، وزیر اعلیٰ قانون پر عمل دار کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اراکین کو نہیں لایا جائے گا ہم یہاں بیٹھے رہیں گے، صوبے کے لوگ گیس اور بجلی کوترس رہے ہیں، لوگ اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر ہیں، عوام کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version