ہم اپنے معاملات خود حل کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

’’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کی خاطر سب کو اپنی انا ختم کرنی چاہیے‘‘
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) ہماری جماعت ہے اور ہم اپنے معاملات خود حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ بی اے پی (بلوچستان عوامی پارٹی) ہماری جماعت ہے اور ہم اپنے معاملات خود حل کریں گے، اور میں پھر کہوں گا کہ بی اے پی پاکستان کی سب سے جمہوری جماعت ہے، اور سیاسی جماعتوں میں اختلافات آتے رہتے ہیں، ہم ان پر بحث کرتے ہیں اور ان کو حل بھی کرتے ہیں۔
BAP is our party and inshallah we shall resolve our matters ourselves.
I would again say, this is the most democratic party in Pakistan. Differences come, we discuss them, debate on them and Alhamdulillah solve them too.
Advertisement— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 3, 2021
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ آج تک میں بی اے پی کے تقریبا 6 ناراض ایم پی اے سے بہت اچھے ماحول میں ملا ہوں اور سب حل ہو جائے گا جبکہ کچھ افراد مزید اختلافات پیدا کرنا چاہتے تھے تاکہ ہم ایک دوسرے پر ردعمل ظاہر کریں، لیکن ہم سب نے ایک دوسرے کے لیے بڑی ذمہ داری اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

