Advertisement

نااہل خوردبین کے ذریعے عمران خان کا نام پنڈورا پیپرز میں تلاش کر رہے ہیں، شہباز گِل

شہباز گل

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ نا اہل خوردبین کے ذریعے عمران خان کا نام پنڈورا پیپرز میں تلاش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نااہل خوردبین کے ذریعے عمران خان کا نام پینڈورا پیپرز میں تلاش کر رہے ہیں، ہر بار کی طرح اس بار بھی نااہل درباریوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ نااہل لیگی پہلے پاناما لیکس کے ذریعے بے نقاب ہوئے، قوم کو عمران خان کے ذریعے پتا چلا کہ میاں مفرور نے قوم کو کس بے دردی سے لوٹا، بڑے میاں پراجیکٹس کے ذریعے کیسے ایون فیلڈ فلیٹس خریدتے رہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہاکہ درباریوں نے چوری پکڑے جانے پر دھیان بٹانے کیلئے پروپیگنڈہ شروع کیا، عمران خان نے پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کر کے اپوزیشن کے بیانیے کا پول کھول دیا۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بلا تفریق احتساب کا کہہ کر نااہلوں کا ناطقہ بند کر دیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ان کی طرح نہ کام کرتے ہیں اور نہ کام کرنے والے چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کرپشن کرتا ہے سب کو اس کا جواب دینا ہے، آپ کی ڈس اور مس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، جن صاحب کے نام کمپنیاں ہیں وزیراعظم ان کو نہیں جانتے، جن کے نام کمپنیاں ہیں وہ کاروبار کا خود جواب دیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم ان کو نہ جانتے ہیں اور نہ ہی ان سے ملاقات ہوئی ہے، ایک ہیں جو باہر کمپنیاں بناتے ہیں، کہتے ہیں کوئی پراپرٹی نہیں، ملک میں ایک ہی ٹبر ہے جس نے اربوں اکاؤنٹس میں ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں پیٹرول سستا رہا ان کی قسمت اچھی تھی، ن لیگ نے پیٹرول سے 32 ارب روپے بچائے لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیا، ن لیگ نے پیسے ڈالر کی قیمت مستحکم کرنے میں لگایا ہے، آج حکومت پیٹرول پر ٹیکس نہیں لے رہی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا لوگ منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں کیوں لگاتے ہیں؟ رکی ہوئی معیشت کو چلانے کی کوشش کریں تو زیادہ وقت لگتا ہے، سمجھ نہیں آتا لوگ اپنے نام کی تختیاں کیوں لگواتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مزید کہا ہے کہ اب ملک میں جو پیسا آیا ہے اس سے لندن میں پارٹمنٹ نہیں بنیں گے، کورونا وبا میں دوسرے ممالک کی نسبت ہمارا کم نقصان ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version