Advertisement

اوورسیز پاکستانی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے محمد نواز ملک کی قیادت میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں عارف علوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سازگار کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کیلئے آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی اپنائی ، کاروبار کرنے میں آسانی کے انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی 136 سے 108 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معیشت کے دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ، اوورسیز پاکستانی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ، حکومت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے قیام کے ذریعے آئی ٹی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے ، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے ون ونڈو سہولت  سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی۔

صدر مملکت نے ترسیلات زر اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کے فروغ میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

Advertisement

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے وفد نے کہا کہ کیٹل فارمنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ، پاکستان میں ماڈل مویشی فارم قائم کرنا چاہتے ہیں ، ملک کا مثبت تاثر ابھارنے ، آسٹریلوی کاروباروں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version