Advertisement

وزیراعظم چینی، گندم اور منافع خوروں کے سرپرست ہیں، اسماعیل راہو

اسماعیل راہو

صوبائی وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وزیراعظم چینی، گندم، ادویات چور اور منافع خوروں کے سرپرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی سے متعلقہ اجلاس پر تبصرہ  کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘ کے مترادف ہے۔

صوبائی وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی پر اجلاس مہنگائی کم کرنے کے لیے نہیں بلکہ بڑھانے کے لیے تھا۔

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب تباہی سرکار کوئی نہ کوئی عوام پر مہنگائی کا بم نہیں گراتی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان بتائیں کہ جن ملکوں میں پیٹرول مہنگا مل رہا ہے وہاں کے لوگوں کی آمدنی کتنی ہے؟ پاکستان سے سستا پیٹرول وینزویلا اور ایران میں عوام کو مل رہا ہے، عمران خان حکومت عوام کو بےدردی سے لوٹ رہا ہے۔

Advertisement

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورن واپس لیا جائے۔

‏ اسماعیل راہو نے کہا تھا کہ عمران خان کو غریب عوام کا سوچنا چاہیے ناکہ مافیاز کے لئے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کا نقصان ہے، تبدیلی سرکار عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے، موجودہ حکومت فوراً مستعفیٰ ہوجائے، مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت پیٹرول کی ٹیکسز کم کرے اور عوام کو رلیف دے۔

صوبائی وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات میں اضافے سے زرعی اجناس بھی مہنگی ہوں گی، کھاد اور یوریا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version