Advertisement

بلاول ماموں بن گئے ہیں لیکن عوام کو ماموں نہ بنائیں، آفتاب جہانگیر

رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے کہا ہے کہ  بلاول ماموں بن گئے ہیں لیکن عوام کو ماموں نہ بنائیں۔

 تفصیلات کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس میں پانی کے حوالے سے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کرنے والے شوق میں نہیں بلکہ مجبوری میں آئیں ہیں، ان ماؤں کو اپنے بچوں کیلئے پانی چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو پانی سے محروم کرکے ظلم کررہی ہے، ہم اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو لوگ پانی کی شکایت کرتے ہیں، سندھ حکومت کو ٹینکر کی مدد سے مال مل رہا ہے۔

  رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ اٹھارویں ترمیم سے ہماری جان چھڑوائیں۔

دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس میں پانی کے حوالے سے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع غربی کے لوگ اپنے حق کیلئے نکلے ہیں، ہم کئی بار اسمبلی میں کہہ چکے ہیں کہ پانی مافیا کا ایک سسٹم ہے، سسٹم کا سربراہ آصف زرداری ہے۔

Advertisement

 رابستان خان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ اس سسٹم کا موہرا ہے، انہیں بس پیسہ چاہیے، انہیں اس پیسے سے بلاول ہاؤس چلانا ہے، یہاں ایم ڈی واٹر بورڈ یزید کا کردار نبھا رہا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے کہا کہ ہم نے ایم ڈی کو پانی کیلئے درخواست کی تو کہا گیا سسٹم کے ذریعے آئے، عوام کو اپنے حق کیلئے نکلنا ہوگا، یہ سسٹم کراچی کو کربلا بنا رہے ہیں، زرداری کراچی کیلئے ایک بیماری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version