Advertisement

افغانستان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات کردیے، ذرائع

افغانستان کی طالبان حکومت نے اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سفارتکار تعینات کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں میں تقرری کا نوٹیفیکیشن 20 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا، افغان سفارت خانے کے ذرائع نے نوٹیفیکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار ابھی پاکستان نہیں آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں کے سفارتی عملے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، اسلام آباد میں سفیر کی بجائے فرسٹ سیکرٹری سردار احمد شکیب بطور ناظم الامور فرایض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حافظ محب اللہ شاکر کو پشاور، گل حسن ابو محمد کو کوئٹہ اور عباس خان محمد کو کراچی تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ کے لیے سفارتکاروں کی تقرریاں بطور فرسٹ سیکریٹری کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version