Advertisement

آج 9 ارب ڈالر سالانہ قرضوں پر سود دینا پڑ رہا ہے ، عمر ایوب خان

وفاقی وزير برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آج 9 ارب ڈالر سالانہ قرضوں پر سود دینا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزير برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے روپے کو مستحکم رکھنے کیلئے 23.6 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔

    وفاقی وزير برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ، مسلم لیگ ن دو ہفتے کے زرمبادلہ چھوڑ کر گئی تھی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی چینج کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر برقرار نہیں رکھی جانی چاہیے، اسٹیٹ بینک سے قرضے لے کر ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنا نقصان دہ ہے، اسٹیٹ بینک سے ادھار لے کر پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی ہے۔

Advertisement

علی محمد خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دور میں پالیسی تبدیل ہوئی ہم نے اس کو مزید بہتر کیا، اسحاق ڈار نے چار سال ڈالر کی مصنوعی قیمت برقرار رکھی، مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کی پالیسی کیوں تبدیل کی۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ امریکہ میں مزاکرات کررہے ہیں، وزیر خزانہ وطن واپس آکر ایوان کو معیشت پر آگاہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version