Advertisement

میں حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا چاہے کوئی کچھ بھی کرلے ، فروغ نسیم

فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میں حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا چاہے کوئی کچھ بھی کرلے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی میں چھٹی قومی عدالتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رول آف لاء کا مطلب ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہوگا ، چاہے کوئی طاقتور ہو یا کسی بھی عہدے پر فائز ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر طاقتور آدمی کا احتساب نہیں کیا تو قوم پستی کی طرف جائے گی ، عوام فیصلہ کرے گی کہ کیا وکلاء نے عوام کو قیادت فراہم کی ، کہا گیا کہ وزیر قانون کچھ نہیں کررہا ، عدالتی فیصلوں  کی ذمہ داری عدالتوں اور وکلاء کی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ ملکیت کے قانون پر بل لائے تو وکلاء نے مخالفت کی کہ کیس کم ہوجائیں گے ، چاہے جتنی مخالفت ہو مجھے پرواہ نہیں ، میں حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا چاہے کوئی کچھ بھی کرلے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے ایسے ججز قتل کردیے گئے جو ریکارڈز تبدیل کردیتے تھے ، اب الیکٹرانکلی ثبوت ریکارڈ کیے جائیں گے ، پورے عدالتی نظام کا مرکز انگریزی زبان میں ہے ، قانون سازی کررہے ہیں کہ ایس ایچ او کم از کم بی اے پاس ہو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں فرانزک کی اہمیت پر بھی کام کیا جائے گا ، پولیس زبردستی مار دھاڑ کرکے ایک 161 کا بیان ریکارڈ کردیتی ہے ، ہمارے اینٹی ریپ لاء کی امریکہ اور برطانیہ نے بھی تعریف کی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ نئے قانون کے تحت عورت کے کردار سے قطع نظر دیکھا جائے گا ، مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس اپنی تشہیر کرنے کا وقت نہیں ہے ، وزارت اطلاعات کو چاہیے کہ میرے کاموں کی تشہیر کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version