Advertisement

وزیرخارجہ کا دورہ ایران، ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہیان کی دعوت پر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ دورے کے دوران 27 اکتوبر کو تہران میں منعقدہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گےاوراجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزارتی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

Advertisement

اس دورے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ علاقائی ترقی کے لئے پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان، افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اقدام پر ، افغانستان کے پڑوسی ممالک کا پہلا اجلاس 8 ستمبر 2021 کو منعقد ہوا، اس اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version