Advertisement

عمران خان سے گزارش ہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران پر مثبت کردار ادا کریں، ظہور بلیدی

بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے بلوچستان میں سیاسی بحران پربطور اتحادی وزیر اعظم عمران خان سے مداخلت کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کرتا ہوں بطور اتحادی بلوچستان سیاسی بحران پر مثبت کردار ادا کریں، ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم مداخلت کرے اور تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہ آئے۔

قائم مقام صدر بی اے پی ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایک رکن ہمارے ساتھ ہے جس نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے، جام کمال  صاحب کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان میں بھی اختلاف ہے، جس کا تذکرہ صوبائی صدر کرچکے ہیں، گورنر بلوچستان پابند ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر 7 روز میں اجلاس طلب کرے۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ جام کمال کو موقع دیا کہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں مستعفی ہوجائیں، وزیر اعلیٰ نے بات نہیں مانی جس کے باعث ہم نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ  جام کمال خان کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چائیے، وزیر اعلیٰ جام کمال میڈیا میں آکر اعتراف کررہے ہیں کہ 65 کے ایوان میں ان کو 24 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version