آج ملک بھر میں میڈیا والے سراپا احتجاج ہیں، خورشید شاہ

پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ مہنگائی عروج پر ہے حکمران کہتے ہیں کچھ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ
نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آٹا،تیل، گھی، پھل سبزیاں سب ہی مہنگے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان سے کچھ بھی کنٹرول نہیں ہورہا ہے،حکومتیں اس طرح تو نہیں چلتی ہیں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، وہ بول ٹی وی ہو یا کوئی بھی ادارہ ہو، جو ادارہ حق کی آواز اُٹھاتا ہے اس کو بند کیا جاتا ہے یہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے لیے کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے،حکمران یہ کرتے رہتے ہیں بہت سے چینلز کے اینکرز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، آج ملک بھر میں میڈیا والے سراپا احتجاج ہیں۔
پی پی رہنما خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں آج احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ضمانت پر رہا ہونے کے بعد خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں یہ پہلی حاضری تھی۔
نیب نے خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

