Advertisement

سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی بڑا اثاثہ ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی بڑا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی، تجارتی اور اقتصادی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی بڑا اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر بھیج کر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب زراعت اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھا سکتا ہے، سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے شعبے اوپن کررہا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version