Advertisement

مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، ڈسکس کریں گے توسیاست میں بھی آپکے ساتھ دھوبی گاٹ والا سلوک ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نالائق اپوزیشن ملی، عمران خان کہیں نہیں جارہے، مدت پوری کریں گے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی ہوئی ہے، دنیا میں آئل کی قیمتیں بڑھیں، پاکستان بھی اسکی زد میں آیا، مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف پلان کر کے لندن گئے وہاں خون کےآنسو رونے کی ضرورت نہیں، مریم کی تقریر سےعمران خان کا نام نکال دیا جائے تو اس میں کیا تھا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق
شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے، عمر ایوب
اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، تضاد بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی
محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں کی وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version