Advertisement

عثمان بزدار کو صرف اپنے رشتے داروں اور فرنٹ مینوں کو ہی نوازنا آتا ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو صرف اپنے رشتے داروں اور فرنٹ مینوں کو ہی نوازنا آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں اس وقت ایک نہیں چار ، چار وزیر اعلیٰ ہیں، عثمان بزدار کو صرف اپنے رشتے داروں اور فرنٹ مینوں کو ہی نوازنا آتا ہے، پنجاب کی عوام کے لئے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ایک بھی فیصلہ نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ ہاﺅس پنجاب میں صرف تونسہ اور میانوالی کے منصوبوں کےلئے اجلاس ہوتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس پنجاب کو ہاﺅس آف تونسہ ڈکلیئر قرار دے دینا چاہیے، تین سالوں میں لاہور میں صرف فردوس مارکیٹ انڈر تعمیر ہوا وہ بھی تاحال نا مکمل ہے، تونسہ اور میانوالی کے سالانہ فنڈز مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہی خرچ کردیے جاتے ہیں، سردار عثمان بزدار صاحب پنجاب میں کونسی ترقی ہو رہی ہے جس سے ہم حسد کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار صرف پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو بریک لگانے آئے ہیں، جو وزیر اعلیٰ وفاق سے صوبے کا حق نہیں لے سکتا وہ ڈلیور خاک کرے گا، پنجاب میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جتنی محنت کے ساتھ پنجاب کو خوشحال اور پر امن صوبہ بنایا، عثمان بزدار نے اتنی ہی محنت سے پنجاب کو بد حال اور تباہ حال صوبہ بنا دیا ہے، عثمان بزدار وزیر اعلیٰ کم چابی والے کھلونے زیادہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement

عراق سے کراچی آنے والے مسافروں کا کراچی ایرپورٹ پر احتجاج

عراق سے کراچی آنے والے مسافروں کا کراچی ایرپورٹ پر احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین نجف سے فلائی بغداد کی پرواز IF-331 سے 63 زائراین کراچی پہنچے ہیں، مسافروں نے  قرنطینہ سینٹر جانے سے انکار کردیا جبکہ ایرپورٹ انتظامیہ نے اے ایس ایف اور پولیس  کو طلب کرلیا ہے۔

انتظامیہ اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اربعین سے متعلق مسافروں کو لازمی قرنطینہ سینٹر بھیجنے کے احکامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل بلڈنگ کے باہر جانے والے گیٹس بند کر دیے جبکہ سی اے اے انتظامیہ اے ایس ایف، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرپورٹ پر سخت احتجاج کے باعث دیگر پروازوں کے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این سی او سی ہدایات پر محکمہ داخلہ سندھ نے بھی اربعین سے متعلق احکامات جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version