Advertisement

نیازی سرکار کا دورہ سعودی عرب سرکاری خزانے پر خالص، نجی اور فیملی دورہ تھا، اسلم غوری

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیازی سرکار کا دورہ سعودی عرب سرکاری خزانے پر خالص نجی اور فیملی دورہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو بحرانوں کے دلدل میں پھنسا کر نیازی سرکار سرکاری دورے کے نام پر عیش وعشرت میں مصروف رہے، قوم مہنگائی اور ناموس رسالت پر حکومتی پالیسیوں کے خلاف روڈوں پر احتجاج پر ہے لیکن نیازی سرکار کو کسی چیز کی پرواہ نہیں۔

ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ نیازی سرکار کا دورہ سعودی عرب سرکاری خزانے پر خالص نجی اور فیملی دورہ تھا، درجنوں افراد کے بیرونی دورے پر آنے والا خرچہ قوم کو مزید مہنگائی کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی فتح کی خوشی میں نہال قوم کی خوشی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہونی والی ہے، امید ہے سعودی عرب سے ملنے والے تحفے اونے پونے داموں نہیں خریدے جائیں گے، حکومت کو عوامی غیض و غضب کو سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version