Advertisement

لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں ، عبدالغفور حیدری

پی ڈی ایم کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پورے ملک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہاں گئیں 50 ہزار نوکریاں ، غریب عوام کا جینا دوبر ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کو 60 روپے پر لے آئیں گے لیکن اب 170 روپے کا ہوگیا انہیں غیرت نہیں آ رہی ہے ، پی ٹی آئی حکومت کو شرم و حیا نہیں ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انہیں کچھ بھی کہو انہیں فرق نہیں پڑتا ، جمہوریت کا گلہ گھونٹا گیا ، عمران خان کے الفاظ  ہیں کہ قاتل اگر پکڑے نہ جائیں تو سمجھ لو کہ حکمران قاتل ہے ، اگر مہنگائی ہو تو سمجھ لو کہ حکمران چور ہے۔

پی ڈی ایم کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں احتجاج کرنا ہے۔

Advertisement

 اس سے قبل پی ڈی ایم کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا تھا کہ پاکستان کی کرنسی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہےافغانستان میں قائم مقام وزیر خزانہ نے ڈالر 88 کا کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے رہنما نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں، ڈالر کی قیمتوں میں کمی، قرض اتارنے کے خواب دکھائے گئے۔ آٹا چینی گھی،اشیاء خوردونوش کی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

   مولانا عبدالغفور حیدری کا  کہنا تھا کہ کہ16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہو گا، جلسہ نااہل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔

پی ڈی ایم کے رہنما سینیٹر  مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو جتنی جلدی گھر بھیج دیں اچھا ہے،،ہم نے پورے ملک میں جلسے کیے اور یہاں بھی کامیاب ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version