Advertisement

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان گندم کی فراہمی کا تنازع طے پاگیا ہے۔

محکمہ خوراک سے معاملات طے پانے کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے پنجاب میں دی جانے والی ہڑتال کی کال مؤخر کردی ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہےکہ محکمہ خوراک نے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد گندم کوٹہ اٹھانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ منظورکرلیا ہے، اس لیے منگل کو ہڑتال کی کال مؤخرکردی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے بتایاکہ ڈائریکٹر فوڈ وعدے کے مطابق کابینہ سے فوری منظوری لیں، آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے آج پھر اجلاس ہوگا۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے فلورملز ایسوسی ایشن نے 15 نومبر سے جڑواں شہروں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ منگل سے ہڑتال کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھادیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیاتھا کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کی وجہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو کہ پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔

محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاکہ اسٹاک میں 32 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، روزانہ کی بنیاد پر 18 ہزار ٹن گندم ریلیز کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ پنجاب، کے پی اور کراچی میں آٹے کی شارٹیج اور مہنگا ہونے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔

مہنگائی کی چکی میں پسے شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ کم از کم گندم کی قیمت کو ہی کنٹرول کرکے اس تک رسائی آسان بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version