Advertisement

بیرونی قرضوں کے حوالے سے احسن اقبال کی پریس کانفرنس گمراہ کن قرار

ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور بیرونی قرضوں کے حوالے سے پریس کانفرنس گمراہ کن ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کورونا 2020 چیلنج کے باوجود پاکستان میں پہلی بار شرح نمو کی تناسب سے بیرونی قرضوں میں 15 فیصد کمی ہوئی، جون 2020 میں بیرونی قرض 107 فیصد پر تھے جو اب کم ہو کر 93 فیصد پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘عمران خان بتائیں انِہوں نے سولہ ہزار ارب کا قرض لیا ہے وہ کہاں گیا’

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستانی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس میں بیرونی قرضوں کی شرح سب سے کم ترین ہے، پہلے تین سالوں میں پی ٹی آئی حکومت نے 9.9 ارب ڈالر کے بیرونی قرض لئے ہیں، جبکہ ن لیگ نے 5 سالوں میں 22.50 ارب ڈالر کے بیرونی قرض لئے، فرق واضح ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ فی کس قرض کے ساتھ ساتھ فی کس آمدن کو بھی دیکھا جاتا ہے، لیکن احسن اقبال صرف فی کس قرض پر زور دیتے رہے ہیں،  2018میں فی کس قرض ایک لاکھ 44 ہزار تھا جبکہ فی کس آمدن ایک لاکھ 80 ہزار روپے تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
Next Article
Exit mobile version