Advertisement

نواز شریف تابوت میں آ سکتے ہیں، زندہ آئے تو جیل جائیں گے، وفاقی وزیر

غلام سرور خان

غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نوازشریف تابوت میں آ سکتے ہیں، زندہ آئے تو جیل جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں بھی میر جعفر اور میرصادق ہیں ، وہی میر جعفر اور میر صادق آج اکٹھے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھرا گھونپنے اور کھانے والے آج اپنا مال بچانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں ، پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے ، اپوزیشن اور پی ڈی  ایم حکومت کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے ، اتحادیوں کو 2 ، 2 وزارتیں دی گئیں ، ناراضگی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وفاقی وزیر برائے  ہوا بازی نے کہا کہ ٹی ایل پی سے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے لیے موثر  ثابت ہو گا ، نواز شریف زندہ واپس  آئیں گے تو جیل میں جائیں گے ، ہاں میاں صاحب تابوت میں آ سکتے ہیں، جس طرح ان کے خاندان کے آئے تھے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں ڈاکوؤں کی جماعت ہے اسی لیے اسے خیرآباد کیا ، پی ڈی ایم کو دھرنے یا لانگ مارچ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے چیلنج پی ڈی ایم نہیں بلکہ معاشی بدحالی اور مہنگائی ہے ، تیل و گیس کی قیمتیں ساری دنیا میں اوپر گئی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ شہبازشریف،آصف زرداری ، فریال تالپوراور خورشید شاہ ضمانت پر ہیں رہا نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version