Advertisement

پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید پیش رفت

پاکستان اور روس نے اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر خصوصی کمپنی ‘اسپیشل پرپز کمپنی” کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین نے اسپیشل پرپوذ کمپنی کے قیام کے لیے شئیر ہولڈرز معاہدے پر بھی اتفاق کیا، دونوں ممالک اس خصوصی کمپنی کے قیام کے لیے شراکت داری کے معاہدے کے ڈسکشن ڈرافٹ پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک شراکت داری کے معاہدے پر آئندہ برس 15 فرروی کو دستخط کریں گے، پاکستان کا ایک وفد عمر ایوب خان کی قیادت میں پاک روس اسٹریم گیس پائپ لائن کے معاملے کے حل کے لیے روس میں موجود ہے، وفد کے روسی انتظامیہ سے مذاکرات کے کے ادوار منعقد ہوئے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو طے ہونے والی ہیڈ آف ٹرمز کے تحت کراچی کے علاقے پورٹ قاسم سے لاہور تک تقریباً 1100 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن ڈالی جائے گی جس پر 2.5 سے 3 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2023 میں مکمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Next Article
Exit mobile version