پی پی پی چیئرمین کا آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور حادثے میں زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں راولا کوٹ سے کوٹلی آنے والی مسافر بس بلوچ کے قریب 2 سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 23 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو کے لیے مقامی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں تھی جبکہ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال شفٹ کیا گیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بس گہری کھائی میں گرنے سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آ رہی تھی۔
یاد رہے کہ مسافر بس میں 30 افراد سوار تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

