Advertisement

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کل پاکستان پہنچیں گے

تھامس

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کل پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ جمعرات کو اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دورہ پاکستان کے دوران امریکی خصوصی ایلچی کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہونگی۔

ملاقاتوں میں افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال،اقتصادی بحالی، افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال ااور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ملاقاتوں میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے مطالبے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

Advertisement

افغانستان پر روسی فیڈریشن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو کے بھی کل اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ ضمیر کابلوو ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کے لیے افغانستان کا ایک خصوصی وفد کل وزیر خارجہ امیر متقی کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا۔

چین کے افغانستان پر خصوصی ایلچی یوئی یئاو ینگ بھی اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے۔

ٹرائیکا پلس اجلاس 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کے سائڈ لائنز پر مہمان وفود کی آپسی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Advertisement

مہمان وفود کی وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم عمران خان سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھی پاکستان کی خصوصی دعوت پر آ رہے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کل (10 نومبر کو) پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version