Advertisement

شوگر مافیا آج پاکستان کی طاقتور مافیا بن چکی ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شوگر مافیا آج پاکستان کی طاقتور مافیا بن چکی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومتی ترجمان حسان خاور کے چینی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے ہمارے پاس صرف چار دن کا اسٹاک موجود ہے، لگتا ہے باقی وافر ذخیرہ عثمان بزدار، اسلم اقبال اور حسان خاور کے دفاتر میں موجود ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا چینی 70 روپے فروخت کی جائے، اس پر بھی عمل نہیں کروایا، یہ حکومت اپنے کمیشن اور عدالتی احکامات پر بھی عملدر آمد کروانے کے قابل نہیں ہے اور یہ اب بھی ان کو گڈ گورنس اور عثمان بزدار کے قصیدے پڑھنے سے فرصت نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ پھر لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں حکم دیا ماہ مقدس میں چینی 80 روپے فروخت کی جائے، گزشتہ ماہ شوکت ترین نے کہا اب چینی 90 روپے کلو فروخت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ، نہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات اور نہ شوکت ترین کے احکامات کو کسی نے سنجیدہ لیا، شوگر مافیا آج پاکستان کی طاقتور مافیا بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کی سر پرستی وزیر اعظم عمران خان خود کر رہے ہیں، قوم ابھی تک عمران خان کے بنائے چینی کمیشن پر سخت ایکشن لینے والے دن کا انتظار کر رہی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جس دن شوگر مافیا کے خلاف ایکشن لیا وہ دن عمران حکومت کا آخری دن ہوگا۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا تھا کہ مارکیٹ میں درآمد شدہ چینی آج بھی 90 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے، حکومت نے 1 لاکھ 10 ہزار ٹن چینی لِفٹ کر لی ہے، اس میں سے 52 ہزار ٹن فروخت ہو چکی ہے اور 30 ہزار ٹن حکومت کے اسٹاک میں موجود ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ 23 ہزار ٹن چینی کراچی سے آ رہی ہے، 34 ہزار ٹن لنگر انداز بحری جہازوں میں موجود ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 30 ہزار ٹن کا اسٹاک موجود ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ اسٹاک میں بھی 40 سے 50 ہزار ٹن تک چینی دستیاب ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے تک چینی کا اسٹاک ضروریات کے لیے کافی ہے، عوام سے درخواست ہے کہ درآمد شدہ چینی استعمال کریں، وفاق اور پنجاب حکومت چینی پر 5 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوکل چینی کی گراں فروشی پر حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے، پہلے گراں فروشی پر حکومت شوگر ملوں کا اسٹاک اٹھا لیتی تھی، اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باعث ایسا نہیں کیا جا سکتا، حکومت اپنا کیس عدالت میں بھرپور طریقے سے پیش کرے گی۔

معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیلرز اور بروکرز کے خلاف بھرپور ایکشن لے رہی ہے، اگر مل مالکان بھی گراں فروشی میں ملوث ہوئے تو بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، کچھ ملوں کو ریکارڈ مہیا نہ کرنے پر سیل بھی کیا جا چکا ہے۔

Advertisement

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا کرشنگ سیزن اکتوبر یا نومبر کے آغاز میں شروع ہوتا تھا، اس سال کرشنگ سیزن میں تاخیر کر کے سندھ مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے، حکومت بہت جلد اس مشکل صورتحال پر قابو پا لے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version