Advertisement

ستر سالوں سے ملک پر کرپشن کے بادشاہوں کا راج تھا، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ستر سالوں سے ملک پر کرپشن کے بادشاہوں کا راج تھا۔

محمود خان نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جلسہ کے انعقاد پر پارٹی اور ذیلی تنظیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان کا کھلاڑی اب بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ واقعی حالات بہت سخت ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد بڑے چیلنج کی حیثیت سے ترقیاتی کام جاری ہے، بی آرٹی کو مکمل کرنے کے ساتھ سوات موٹروے فیزون کو بھی مکمل کیا، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن عمران خان نے اس کو سخت حالات سے نکالا۔

انہوں نے کہا کہ سائیکل پنکچر لگانے اور سینما ٹکٹ بلیک کرنے والے ارب پتی بن گئے، ستر سالوں سے ملک پر کرپشن کے بادشاہوں کا راج تھا، حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لئے اربوں ڈالر کے قرضے لئے، مہنگائی کے سامنے کھڑے ہو کر ہم نے اس سخت وقت کا مقابلہ کرنا ہے، اس مشکل وقت میں عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے عوام کے جیب میں علاج کیلئے 10 لاکھ روپے ڈال دیئے، کسان کارڈ کے ساتھ ایجوکیشن کارڈ کا اجراء کرنے جارہے ہیں،  16 ہزار علمائے کرام کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اغاز کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version