Advertisement

اسلام آباد پولیس کا موجود سیٹ اپ بادی النظر میں غیر قانونی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس آرڈر 2002 پر ایک ماہ میں عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس آرڈر کو 6 اگست 2019 سے لاگو ہونا تھا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں پولیس آرڈر کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد انتظامیہ پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی، چھ اگست 2015 سے لوکل گورنمنٹ نے آفس سنبھالا ہے تب سے اس پرعمل درآمد ہونا ہے، 2015 سے اس پر عمل درآمد ہونا تھا ،اگر نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے کیا پولیس سارا غیر قانونی کام کررہی ہے؟، موجود سیٹ اپ میں جو کام چل رہا ہے بادی النظر میں غیر قانونی ہے۔

عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد کو پولیس آرڈر 2002 پر ایک ماہ میں عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر پولیس آرڈر پر عمل نا ہوا تو سیکریٹری داخلہ ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں۔ کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version