Advertisement

عدالتیں اپنا احترام کریں یا نہ کریں میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، خواجہ آصف

خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدالتیں اپنا احترام کریں یا نہ کریں میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کی سابق چیف جسٹس نے بیان حلفی دیا، پاکستان کے چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت نہ ہونے کی بات کی، 2018 الیکشن پر سوالیہ نشان بنتے ہیں، ایک پارٹی کو جتوانے کیلئے ناکردہ گناہوں پر سزا سنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کنٹینر پر کھڑے ہوکر چار حلقے کھولنے کی بات کرتے تھے، وزیر اعظم 35 پنکچروں کی بات کرتے تھے، اس معاملے سے ایوان سے الیکشن پر سوالیہ نشان اٹھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انصار عباسی اور دیگر لوگوں کو بلایا ہے، عدالتیں اپنا احترام کریں یا نہ کریں میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عدالت، عالیہ اور عدالت عظمیٰ کی کرسیوں پر بیٹھے لوگ الیکشن پر اثر انداز ہوں تو کیا کہیں، کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا؟ آئینی اداروں میں دراڑیں آئیں گی تو کچھ نہیں بچے گا، دنیا کی پارلیمان میں ججز کو طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس طرح نواز شریف اور نا کی بیٹی کو الیکشن سے دور رکھا گیا، اس معاملے کا نوٹس لیکر بحث کی کانی چاہیے، تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، ایک شخص کو جتوانے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، واٹس ایپ پر ہدایات دی گئیں، چور دروازوں سے اقتدار میں آنا بند کردیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کیا ہورہا ہے ہمیں اس کا نوٹس لینا چاہیے، کسی ادارے سے لڑائی نہیں چاہتے، کسی سازش یا بیساکھی کے ساتھ لوگ اس ایوان میں نہیں آنے چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version