Advertisement

آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہےکہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کی کورونا کیخلاف شاندار حکمت عملی جسے پورے دنیا نے سراہا کی بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کا کام ہےمایوسی اور جھوٹ پھیلانا ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایاکہ زرعی معیشت خوشحال ہے آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ چھ سے آٹھ ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہو جائینگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سےہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہاکہ بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کررکھا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ کہ ان ممالک کو کووڈ کے دوران لاک ڈاؤن نے بھی بری طرح متاثر کیا ہے، لیکن پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version