Advertisement

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا

تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کل 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جس میں سے سعد رضوی کا نام خارج کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کیے گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث رواں برس 16 اپریل کو سعدرضوی کا نام فورٹھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا۔

Advertisement

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی ، وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک کوکالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version