Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس

عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا، کالعدم مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان مختلف قومی امور پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہےہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان، سعودی عرب گہرے روابط کو سود مند تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں ، تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  نیا پاکستان اورسعودی وژن 2030 کا مقصد تجارتی روابط کا فروغ ہے ، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد خوش آئند رہا، دونوں ممالک کے نجی اور کارپوریٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے انویسٹمنٹ فورم مواقع فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے پر سعودی قیادت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version