Advertisement

پیپلز پارٹی نے عوام کو ان کے بنیادی جمہوری حقوق کا شعور دیا ، رحمان ملک

رحمان ملک

رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو آئین اور ان کے بنیادی جمہوری حقوق کا شعور دیا۔

 سینیٹر رحمان ملک نے پیپلز پارٹی کے  یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پی پی پی کے بانی ارکان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پی پی پی کے بانی ارکان نے پاکستانی عوام کو ان کے بنیادی جمہوری حقوق سے روشناس کرایا ، اس دن ہم پارٹی کے ان شہدا کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے اور اس نے ہمیشہ وفاق کی اکائیوں کو مضبوط کیا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان، اس کی عوام کی بہتری اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، پارٹی کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آصف علی زرداری نے بطور صدر نہ صرف جمہوریت کو بحال کیا بلکہ پارٹی کو دوبارہ متحرک کیا۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مشکل ترین وقت میں قوم اور پارٹی کی قیادت کی ، عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے پیپلز پارٹی کے منشور پر عملدرآمد کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version