Advertisement

اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا، شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید رد عمل آئے گا۔

فاسٹ بولر شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران  کہا کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے، پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو، 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔

انہوں نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اس کے پاس ہوتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو تنازع کی رات ہی چھوڑ دیا تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں، اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، میں نے سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو اسی رات چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ میں بیماری کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے شو میں نہیں جا پارہا تھا، میری والدہ بھی بیمار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے نہیں جاسکا تھا۔

سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اللّٰہ اور اْس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں، میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version