Advertisement

ناظم جوکھیو کیس: جام اویس کے گارڈز کے اہم بیانات سامنے آگئے

جوکھیو

ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے جام اویس کے گارڈز کے بیانات کے اہم نکات بول نیوز نے حاصل کرلیے ہیں۔

 تفتیشی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے ڈیرے کے گارڈز منیر اورحیدر کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزموں کے بیان کے مطابق ناظم جوکھیو کو ڈیرے پر لانے کے بعد جام اویس نشے میں دھت ہوکرسوگیا تھا، جام اویس نے ناظم جوکھیو سے معافی مانگنے کا کہا تھا مگر وہ نہ مانا ۔

گرفتارملزمان نے بتایاکہ ناظم جوکھیو کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، جام اویس نے ملازمین کو ناظم جوکھیو کو ڈیرے پر رکھنے اور معاملہ صبح دیکھنے کا کہا تھا۔

ملزموں کے دئیے گئے بیان کے مطابق رات تین بجے ناظم جوکھیو نے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم کچھ فاصلے پر اسے پکڑکر مارپیٹ کی گئی اور وہ مزاحمت کرتا رہا۔

Advertisement

بیان میں مزید بتایا گیا کہ مارپیٹ کے دوران ہی ناظم جوکھیو کی موت واقع ہوگئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے برآمد کرلئے گئے ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایاکہ کنویں سے کپڑے اور موبائل فون نکالے جاچکے ہیں، قتل کے بعد ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں تک پہنچی تھی جبکہ ناظم جوکھیو کا موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے۔

ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے فارنزک آڈٹ کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔

فارنزک رپورٹ آنے پر تفتیش میں مزید پیشرفت ہوگی۔

Advertisement

 ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور ان کے دو ملازمین سمیت 5 افراد زیر حراست ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کی شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کو گزشتہ ماہ کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version