Advertisement

ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق سمیت دیگر بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق سمیت دیگر بل منظور ہو گئے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی عددی برتری ثابت ہوگئی۔

انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی، جس میں حکومت کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ ملے، بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل انتخابات ترمیم دوم بل 2021 پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے انتخابی ترمیم دوم بل 2021 زیر غور لانے کی تحریک پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

تحریک کی حمایت میں 221 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ پڑے۔ حکومت نے اپوزیشن کو 18ووٹوں سے شکست دے دی۔

اپوزیشن کے دس جبکہ حکومت کے پانچ ارکان مشترکہ اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔پیپلزپارٹی کے سکندر میندھرو، نویدقمر، یوسف تالپور غیر حاضر ہیں جبکہ علی وزیر، اخترمینگل بھی ایوان کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے۔

اپوزیشن نے ترمیم پر گنتی کو چیلنج کر دیا۔ پیپلز پارٹی رکن تاج حیدر نے اعتراض اٹھایا کہ پہلے گنتی کو درست کریں۔

اسپیکر نے ترمیم پر دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Next Article
Exit mobile version