Advertisement

بھارت: خاتون چلتی ٹرین کی زد میں آگئی

بھارت میں چلتی ٹرین کی پٹری پر آنے والی خاتون کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ممبئی میں خاتون ٹرین پر چڑھنے کے دوران ٹریک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی، خاتون پولیس اہلکار نے بھاگ کر خاتون کی جان بچالی۔

پولیس کانسٹیبل سپنا گولکر اتوار کی رات ممبئی کے بائیکلا ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر تھیں جب اس نے مسافر کو توازن بگڑنے پر ٹرین کے نیچے آتے دیکھا تو فوری طور پر خاتون کی مدد کے لیے پہنچی اور اسے چلتی ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانسٹیبل گولکر کے علاوہ پلیٹ فارم پر موجود چند دوسرے لوگ بھی اس کی مدد کے لیے پہنچ گئے، مسافر، جو ممبئی کی لوکل ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں گر گیا، چند لمحوں کے بعد اٹھتے ہوئے دیکھا گیا، بظاہر کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔

یہ ویڈیو کل سینٹرل ریلوے نے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی اور وزارت ریلوے نے بھی اسے آج ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ کہ آپ سے گزارش ہے کہ چلتی گاڑی میں چڑھنے یا اترنے کی کوشش نہ کریں، یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں خاتون پولیس اہلکار نے کسی مسافر کی زندگی بچائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version