Advertisement

ملک اور قوم کوعظیم بنانا ہے تو عمران خان سے نجات ضروری ہے، حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کوعظیم بنانا ہے تو عمران خان سے نجات ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو آٹے، چینی کے بعد اب پیٹرول کے لئے بھی قطار میں کھڑا کردیا ہے، تین سال سے عظیم قوم ایک نالائق اور اناڑی کے ہتھے چڑھ چکی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو ایک عظیم بھکاری قوم بنادیا ہے، حکمران مہنگائی کم کرنے کےبجائے مہنگائی کے فوائد گنوا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران حکومت اور مسلط رہی تو وہ دن دورنہیں کہ قوم مردے بغیر کفن دفنانے پر مجبور ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ سخت ترین شرائط پر شوکت ترین کا تازہ ترین معاہدہ عوام کے لئے مشکل ترین ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے پہلے ہی لیٹ چکا تھا اور اب اس معاہدے سے قوم کو آئی ایم ایف کے سامنے لٹا دیا ہے، معاہدے کے تحت منی بجٹ لایا جارہا ہے جس سے پیٹرول سمیت کھانے پینے کی اشیاء میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک قوم کا، پیسہ بھی قوم کا، مگر اختیار آئی ایم ایف کا ہوگا، یہ ہے نیا پاکستان، ملک اور قوم کوعظیم بنانا ہے توعمران خان سے نجات ضروری ہے دوسرا کوئی نجات کا راستہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version