Advertisement

ملک جس مقصد کے لیے بنا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ 70 سال بیت گئے لیکن ملک جس مقصد کے لیے بنا تھا وہ مقصد ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شعور عطا کیا ہے، انسانی حقوق کو محفوظ بنانا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک لاالہ اللہ کے نام سے بنا لیکن 70 سالوں سے لاالہ اللہ کا مذاق اڑایا گیا ہے ، جو کلمہ ہمیں تحفظ اور آزادی فراہم کرتا ہے اس کلمے کو پڑھ کر ہم عالمی قوتوں کے غلام بن گئے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ  ملک میں باتیں انسانی حقوق کی کرتے ہیں لیکن انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا رہا ہے،  ہم نے حکومت میں اور باہر رہ کر بھی عوامی حقوق کی بات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے دوران خطاب کہاکہ ملکی معیشت کمزور ہے، جے یو آئی ف نے اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا، جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اس وطن کی حفاظت کریں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان  تین روز کے دوران کشمور، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر معززین بھی پی ڈی ایم کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version