Advertisement

سب کا فرض ہے کہ اپنے گرد ونواح میں تعلیمی ماحول کی بہتری کا جائزہ لیں، صدر مملکت

arif alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے گرد ونواح میں تعلیمی ماحول کی بہتری کا جائزہ لیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول دار الفلاح کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دار الفلاح اسکول 1925 میں قائم کیا گیا تعلیم کے حصول میں ادارے کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، یہ ہم سب کا معاشرتی فرض ہے کہ اپنے گرد ونواح میں تعلیمی ماحول کی بہتری کا جائزہ لیں۔

  ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، ہونہار بچوں سے مل کر خوشی ہوئی، حصولِ تعلیم کیلئے دار الفلاح اسکول کا مقصد مسلمانوں کو علم کی جانب راغب کرنا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ہنر آتا ہے اور ہنر سے بہتری کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں، تعلیم کے فروغ کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 یاد رہے کہ خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ علوی پرائمری اسکول دار الفلاح میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version