Advertisement

عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم سے ملاقات، مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دی

علیم خان

عبدالعلیم خان نے وزیراعظم کو وزارت سے استعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنی وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سےاستعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اورغیر جانبداری کو برقرار رکھنا میرے لئے مشکل ہو گا۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو بغورسنا اور مستعفی ہونے کی اجازت دی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اب بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک اپنا استعفے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دوں گا۔

واضح رہےکہ چند روز قبل عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفی پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم نے انہیں استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version