Advertisement

عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتےہوئے  کہا کہ عمران خان کی سیاسی پیدائش ہی آڈیو، ویڈیو اور آر ٹی ایس کی مرہون منت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنے ایمپائر کھڑے کرکے میچ کھیلنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے جبکہ عمران خان کرکٹ میں میچ فکسنگ کرتے رہے ہیں اور اب سیاست میں بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے جہاز میں ارکان اسمبلی کو آلو، مٹر کی طرح لاد کر بنی گالہ پہنچایا گیا، عمران خان وزیراعظم کی کرسی تک بیساکھیوں کے سہارے پہنچے۔

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا  کہ عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ نواز شریف اگر   2018 کے الیکشن میں جیل میں نہ ہوتے تو آج عمران خان کسی سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھے ہوتے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  کا مزید کہناتھا کہ نواز شریف کی جماعت اور ان کا ووٹ بینک پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، این اے 133میں پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی سیاست بھی ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پنجاب حسان خاور کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےآڈیو، ویڈیوز کے ذریعے ڈیجیٹل وائلنس شروع کردی،اشتہارات سےمتعلق بیان حیران کن نہیں، ان کاپوراسیاسی سفرخریدوفروخت پرجاری رہا، ہارس ٹریڈنگ کےبانی یہ خودہیں۔

انہوں نے کہاکہ ججزسے بات کرنا،ووٹ خریدنا ان کی ایجاد ہے، ووٹ کوعزت دوکی جگہ ووٹ کوپیسےدوکانعرہ لگائیں، ن لیگ کومیچ فکسنگ کی عادت ہے، اب ان کی اپنی آڈیو،ویڈیوزبھی آنےلگ گئی ہیں۔

حسان خاور نے کہاکہ این اے 133 میں پی ٹی آئی کاامیدوارنہیں،ن لیگ کیوں پریشان ہےجوکام یہ بریانی کھلا کرکرتےتھےآج 2 ہزاردینے پڑرہے ہیں ، الیکشن میں متنازع پولیس افسران کوبھرتی کرکےان سےمددلی گئی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ن لیگ شکست کےخوف سےووٹ خریدرہی ہے،انتخابی اصلاحات پران کی چیخیں نکل رہی ہیں، انہوں نےدھاندلی کا طریقہ 1980 میں ایجادکیا،جدت نہیں لائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version