Advertisement

ملک بھر میں کھلے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری

پی ایس او

پی ایس او

پی ایس او اور شیل نے ملک بھر میں اپنے کھلے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی۔

ملک بھر میں آج پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل اور شیل کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 ملک کے مختلف شہروں میں جہاں جہاں پی ایس او اور شیل کے پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں پیٹرول کے حصول کے لیے عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں تاہم پی ایس او اور شیل نے عوام کی آسانی کے لیے اپنے کھلے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی۔

پی ایس او کے پیٹرول پمپ کراچی میں ایم ایس 11 کورنگی کراچی، مین کورنگی روڈ، کلفٹن روڈ، عبداللہ شاہ غازی کلفٹن، مین خیابان اتحاد، ایس ڈی/2 بلاک اے کے ڈی اے اسکیم نمبر 2 نارتھ ناظم آباد، اور کے ڈی اے ورکشاپ شاہراہ فیصل شامل ہیں۔

Advertisement

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری فہرست میں یہ بھی بتایا گیا کہ کراچی کے علاوہ،  پشاور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سکھر اور کوئٹہ میں مختلف مقامات پر ہمارے پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔

شیل کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کہا گیا کہ ہمارے پیٹرول پمس کراچی کے علاوہ لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، جہلم، فیصل آباد اور مظفر گڑھ کے مختلف پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version