Advertisement

نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنا بہت ضروری ہے، چوہدری پرویز الٰہی

پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنا بہت ضروری ہے۔

مرکزی جماعت الحدیث پاکستان کے صدر و اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صدر علامہ زبیر احمد ظہیر نے وفد کے ہمراہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ شادی کے بعد دولہا قادیانی نکلا، پتہ تب چلتا ہے جب بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر نام اور مذہب لکھا جاتا ہے، نکاح سے پہلے ہی تمام شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی، ہماری کوشش ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اسلامی اصولوں کے مطابق کی جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی قرآن ایکٹ اور ختم نبوت کے حوالے سے متعلق قانون بھی متفقہ طور پر منظور کر چکی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں علامہ زبیر احمد ظہیر نے پنجاب اسمبلی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ بنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کروانا خوش آئند ہے۔

علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات و احادیث کو مزین کرنا اور قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا چوہدری پرویز الٰہی کا بہت بڑا کارنامہ ہے، چوہدری شجاعت حسین نے مشرف دور میں پاسپورٹ میں مذہب کے خانہ کا اندراج کروایا۔

 مرکزی جماعت الحدیث پاکستان کے صدر و اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صدر علامہ زبیر احمد ظہیر نے مزید کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو اور ان کے خاندان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے علامہ زبیر احمد ظہیر کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفد میں حافظ اکرام الٰہی ظہیر، احسان الٰہی ظہیر اور حافظ معید حسن بھہ شامل رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version